مظفرآباد‘محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی ،اپر چہلہ میں گزشتہ 1ہفتے سے پانی بند ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

منگل 14 اگست 2018 13:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی ،اپر چہلہ میں گزشتہ 1ہفتے سے پانی بند ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی-شدید احتجاج کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے اپر چہلہ میں پانی بند ہوکر رہ گیا ،عوام کے احتجاج اور شکایات کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ نے پانی بحال نہ کیا، جس کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ،عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کے ساتھ ذیادتی کرنے کے بجائے پانی کی بحالی کو یقینی بنائے ، بصورت دیگر احتجاج کرکے چہلہ روڈ بند کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :