مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملکی برآمدات ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں

رواں سال جون کی نسبت جولائی کے دوران تجارتی خسارے میں 16، ملکی برآمدات میں 15 اور درآمدات میں13فیصد کمی ہوئی

منگل 14 اگست 2018 13:25

مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملکی برآمدات ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملکی برآمدات ایک ارب 64کروڑ 60لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی کی نسبت ایک فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران ملکی درآمدات 60فیصد اضافے کے ساتھ 4ارب 83کروڑ 80لاکھ ڈالررہیں۔ اس طرح تجارتی خسارہ تین ارب 19کروڑ 20لاکھ ڈالرہوگیا جو گزشتہ سال جولائی کی نسبت 60فیصد ہی زیادہ ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جون کی نسبت جولائی کے دوران تجارتی خسارے میں 16فیصد، ملکی برآمدات میں 15فیصد اور درآمدات میں 13فیصد کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :