100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

منگل 14 اگست 2018 13:25

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) 100اور1500مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15اگست(بدھ) کو ہو گی ۔ 100روپے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعا م میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں۔

(جاری ہے)

1500مالیت کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :