دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 14 اگست 2018 13:28

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں منگل کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 281200 کیوسک اور اخرج 225300کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد49000 کیوسک اور اخراج49000 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد57000کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 177300کیوسک اور اخراج143800 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 247800 کیوسک اور اخراج 239800کیوسک،چشمہ میں آمد247700 کیوسک اوراخراج 233800کیوسک، تونسہ میں آمد265400کیوسک اور اخراج237400 کیوسک، پنجند میں آمد18900 کیوسک اور اخراج 5100کیوسک،گدو میں آمد159500 کیوسک اور اخراج 125700 کیوسک، سکھر میں آمد112700کیوسک اور اخراج58700 اور کوٹری بیراج میں آمد48700 کیوسک اور اخراج 6900 رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1539.23 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.433 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1164.90فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.424 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل کی صبح 6 بجے کی ہے۔