Live Updates

عمران خان کے چہرے پر بیزاری ہے کیونکہ ان کے ساتھ بیماری ہے

عمران خان اور آصف علی زرادری کی اسمبلی میں بنائی گئی تصویر پر عامر لیاقت کا دلچسپ تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 13:00

عمران خان کے چہرے پر بیزاری ہے کیونکہ ان کے ساتھ بیماری ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء) گذشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نئے اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا۔اس موقع پر وہ سیاسی رہنما جو ایک دوسرے پر سخت تنقید کرتے ہوئے نظر آئے انہوں نے بھی ایک دسرے سے ہاتھ ملایا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداریایوان میں آمد کے بعد مختلف ارکان سے مصافحہ کر رہے تھے۔

اس دوران تحریک انصافکی رکن شیریں مزاری نے عمران خان کی توجہ ان کی موجودگی کی طرف دلائی جس پر عمران خاننے اپنی نشست سے اٹھ کر پہلے آصف علی زرداری اور پھر بلاول بھٹو زرداری کے پاس گئے اور ان کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر ان کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔عمران خان اور آصف علی زرداری کی ہاتھ ملانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کہا گیا کہ عمران خان تو آصف علی زرداری کو ماضی میں بہت برا بھلا کہتے رہے ہیں اور اب انہی سے ہاتھ ملا لیا اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کی طرف ہاتھ بڑھایا تو عمران خان نے اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے ہاتھ ملا لیا۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ تصویر میں دونوں کے چہرے کے تا ثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے چہرے پر بیزاری ہے۔جب کہ ان کے ساتھ بیماری ہے۔اور آصف علی زرداری کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اور انہوں نے دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ میں نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔اور آصف علی زرداری نے عمران خان سے ہاتھ ملا کر یہ بھی جان لیا ہو گا کہ یہ ہاتھ کتنا وزنی ہے جو ان کی کرپشن پر پڑنے والا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات