مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی پلوامہ میں مظاہرین پر فائرنگ ، نوجوان زخمی

منگل 14 اگست 2018 13:28

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیاہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کی شناخت سمیر احمدکے طورپر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ طورپر کاکہ پورہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی تو علاقے کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور آپریشن کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔ کاکہ پورہ کے پرائمر ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کے پائوں پر گولی لگی ہے اور اس کو علاج کے لیے سرینگر کے ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔