سنگا پور میں پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی

منگل 14 اگست 2018 13:32

سنگا پور میں پاکستان کے یوم آزادی پر  پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام ..
سنگاپور سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سنگاپور میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا جس میں ہائی کمیشن کے عملہ، پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی کمیشن کی عمارت کے رہائشی حصہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر اور وزیراعظم کے یوم آزادی کے حوالہ سے پیغامات بھی تمام شرکاء کو پڑھ کر سنائے گئے۔

(جاری ہے)

ان پیغامات میں پاکستان کو خودانحصار، اقتصادی طور پر فعال اور خوشحال ملک بنانے اور قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگاپور میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے یوم آزادی کی اہمیت اور پاکستان کے قیام کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ ہائی کمشنر نے حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالہ سے کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل اور جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہائی کمشنر نے سنگاپور میں مقیم پاکستانی برادری کی سنگاپور کی تعمیر و ترقی میں کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔