بائیں بازو کے سیاسی جماعت کے ساتھ تعاون ممکن نہیں، جرمن چانسلر

منگل 14 اگست 2018 13:32

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنی ایک اتحادی سیاسی جماعت کی بائیں بازو کی سیاسی پارٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے کمیونسٹ دور کے بعد وجود میں آنے والی لیفٹ پارٹی کے ساتھ کام کرنے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمنی کے مشرقی حصے یا سابقہ کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں لیفٹ پارٹی ابھی بھی خاصی اہم تصور کی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب انتہائی قدامت پسند سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حصے کی تین ریاستوں کی نئی اسمبلیوں کے انتخابات اگلے برس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :