جائیداد میں خواتین کے مساوی حصے کا مجوزہ بل پارلیمنٹ میں جلد لائیں گے، تیونسی صدر

منگل 14 اگست 2018 13:32

تیونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) تیونس کے صدر محمد الباجی القائد السبیسی نے کہا ہے کہ ملکی پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے مساوی جائیداد کی مجوزہ دستوری قرارداد جلد پیش کر دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات ملکی قومی دن برائے خواتین کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آئینی مسودہ رواں برس اکتوبر میں پارلیمانی سیشن کے آغاز پر بحث کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ تیونس میں اس وقت خواتین کے لیے جائیداد میں حصے کا وہی قانون رائج ہے، جو بقیہ مسلمان ملکوں میں عائد ہے۔ تیونس نے 1956 میں فرانس سے آزادی کے بعد نسائی حقوق میں بہت زیادہ پیش رفت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :