عراق تمام امریکی پابندیوں کا احترام نہیں کرے گا، حیدرالعبادی

ایران کے ساتھ کاروبار میں ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے،عراقی وزیراعظم کی پریس کانفرنس

منگل 14 اگست 2018 13:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ڈالر کی حد تک ایران پرعائد امریکی پابندی کا احترام ضرور کرے گی لیکن بقیہ تمام پابندیوں پرعمل کرنا مشکل ہو گا۔ ملکی وزیراعظم نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العبادی نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کاروبارمیں ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے۔ العبادی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے متفق نہیں ہیں لیکن انہیں اپنے ملکی مفاد کے لیے پابندیوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ امریکا اور ایران داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے اتحادی تھے۔