سری لنکا میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا

منگل 14 اگست 2018 13:32

سری لنکا میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ..
کو لمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سری لنکا میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا جس میں ہائی کمیشن کے عملہ، پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی عمارت میں قائم مقام ہائی کمشنر جانباز خان قومی پرچم لہرایا ۔

انہوںنے صدر اور وزیراعظم کے یوم آزادی کے حوالہ سے پیغامات بھی تمام شرکاء کو پڑھ کر سنائے۔ ان پیغامات میں پاکستان کو خودانحصار، اقتصادی طور پر فعال اور خوشحال ملک بنانے اور قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر نے یوم آزادی کی اہمیت اور پاکستان کے قیام کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالہ سے کامیابیوں کے بارے میں اور پاکستان و سری لنکا کے درمیان تعلقات کے بارے میں بھی بھی بتایا۔ قائم مقام ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل اور جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہائی کمشنر نے سری لنکا میں مقیم پاکستانی برادری کی سنگاپور کی تعمیر و ترقی میں کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔