یوم آزادی کے حوالے سے انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور میں خصوصی رنگا رنگ تقریب

منگل 14 اگست 2018 13:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے حوالے سے انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور میں خصوصی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے۔ مہمان خصوصی نے قومی پرچم کی پرچم کشائی کی اور تقریب کے شرکاء کے ساتھ ملکر قومی ترانہ گایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم کی انتک اور دن رات محنت کے بعد علامہ اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو پاکستان کی صورت میں ہمیں ملا۔

آج جس آزاد فضاء میں ہم سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے بزرگوں اور قائدین کی بے پناہ قربانیوں اور انتک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو تمام تر برائیوں سے پاک کرکے جنت کا گہوارہ بنانا ہم سب کا اولین فرض ہے۔اس موقع انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم، ڈین فیکلٹی آف الائیدڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ٹریژررنیک محمد خان ، سینئر فیکلٹی ممبران اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے دیگر سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔