Live Updates

یقین ہے اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے ،ْعمران خان

منگل 14 اگست 2018 13:41

یقین ہے اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے ،ْعمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) متوقع وزیراعظم عمران خان نے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ایک تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہی) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات