اسرائیلی وزیر اعظم کا خفیہ دورہ مصر

منگل 14 اگست 2018 13:58

اسرائیلی وزیر اعظم کا خفیہ دورہ مصر
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو مئی میں ایک خفیہ دورے پر مصر گئے تھے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس انتہائی خفیہ دورے کے دوران نیتن یاہو نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور غزہ پٹی کے علاقے میں فائربندی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کی تصدیق یا تردید سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم اسرائیل کے نجی ٹی وی چینل ٹین کے مطابق اسرائیلی اور مصری سربراہان کے درمیان یہ ملاقات کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔