ترکی اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے، میرکل

منگل 14 اگست 2018 13:58

ترکی اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے، میرکل
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ترک کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔ برلن میں ایک نیوزکانفرنس میں ترکی کی اقتصادی صورت حال کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو اقدامات کرنا چاہییں۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ترکی کو جرمنی اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :