عرض پاک کا وجود کوئی اتفاق نہیں بلکہ یہ ہمارے آباو اجداد کے جذبہ ایثار لگن اور مسلسل جد وجہد کا نتیجہ ہے

نصیر آباد سمیت پورے بلوچستان کی عوام نی12 سال سے زیادہ عرصہ تک بد ترین دہشت گردی کا سامنا کرنے کے با وجودکبھی خوف و دہشت کو اپنے اوپرطاری نہ ہونے دیا۔ ایسے قوم کے عزائم کو مٹھی بھر دہشت گرد کمزور نہیں کر سکتے،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء یوم آزادی کے حوالے سے کمشنر آفس نصیر آباد میں منعقدہ تقریب پرچم کشائی میں خطاب

منگل 14 اگست 2018 14:24

ڈیرہ مرادجمالی 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء کا کہنا ہے کہ عرض پاک کا وجود کوئی اتفاق نہیں بلکہ یہ ہمارے آباو اجداد کے جذبہ ایثار لگن اور مسلسل جد وجہد کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کے قیام کا مقصدصرف زمین کے ایک ٹکڑے کا حصول ہی نہیں بلکہ ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جس میں اسلام کے تہذیبی اصول اور ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہو۔

اس مقصد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ ہم اسی جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو دوبارہ اپنے دلوں میں زندہ کریں جس کی مثال 71سال پہلے قائم کی گئی تھی۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے یوم آزادی کے حوالے سے کمشنر آفس نصیر آباد میں منعقدہ تقریب پرچم کشائی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم ہماری صفوں میں اتحاد اور قومی امور کی سوچ میں ہم اہنگی ہو گی تو پھر کسی بھی مسلئے کا حل چاہے وہ معاشی استحکام کا ہو یا دہشت گردی کا ہماری دسترست سے باہر نہیں۔

آج ہمیں کئی اندورنی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔صوبے میں ہونے والی دہشت گردی ہماری خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ دہشت گردی ہر شہری کے جان ومال کے لئے خطرہ ہے۔اس دہشت گردی پر موثر طور پر قابو پانے کے لئے پولیس ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں مگر محض پولیس،ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے داروں کی کوشش ہر رگز کافی نہیں اس کی جدوجہد معاشرے کے ہر ادارے اور ہر فرد کو کرنا ہو گی۔

جب تک ہر ایک شہری کا قانون نافذ کرنے والے داروں سے تعاون نہیں ہو گا ان عناصر پر قابو پانا مشکل ہو گا۔ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ نصیر آباد سمیت پورے بلوچستان کی عوام نی12 سال سے زیادہ عرصہ تک بد ترین دہشت گری کا سامنا کرنے کے با وجودکبھی خوف و دہشت کو اپنے اوپر تاری نا ہونے دیا ایسے قوم کے عزائم کو مٹھی بھر دہشت گرد کمزور نہیں کر سکتے۔

اس کی واضع مثال آج پورے چھترمیں امن کا قیام ڈیرہ مراد جمالی کے گلیوں میں سبز ہلالی پرچم اور چراغاں سمیت بلوچستان میں یوم آزادی کے حوالے سے بھر پور تیاریاں،پروگرامات اور عوام کا جوش و ولولہ ہے۔پولیس ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج کے دن میں ان شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے وطن کی آزادی کو قائم رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نزانہ پیش کیا۔اِن شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہو گاکہ ہمیںچاہئے کسی بھی مذہب فرقہ یا قبیلے سے ہوں ساتھ مل کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے کیونکہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔