یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگان اور اکابرین کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جبکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی وہ بڑی نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے خوشحال مضبوط بلوچستان پاکستان کی علامت اور بلوچستان پاکستان کی شہہ رگ ہے جسے کوئی قوت الگ نہیں کرسکتی ہے یوم آزادی کے موقع پر صوبے کے عوام کے سیلابی ریلے نے جشن آزادی میں جس جوش وخروش کا اظہار کیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی میر محمدعارف محمدحسنی

منگل 14 اگست 2018 14:24

چاغی ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) رکن صوبائی اسمبلی میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگان اور اکابرین کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جبکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی وہ بڑی نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے خوشحال مضبوط بلوچستان پاکستان کی علامت اور بلوچستان پاکستان کی شہہ رگ ہے جسے کوئی قوت الگ نہیں کرسکتی ہے یوم آزادی کے موقع پر صوبے کے عوام کے سیلابی ریلے نے جشن آزادی میں جس جوش وخروش کا اظہار کیا ہے یہ با ت انہوں نے یوم آ زادی کے مو قع پر ریلی سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے دالبندین، چاغی، گردی جنگل، تفتان اور برآب چاہ میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں مختلف طبقہ کے افراد نے شرکت کی ریلیوں کی شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جنہوں نے مختلف شاہراہوں پر گشت کی اس موقع پر قومی ترانے بھی بجائے گئے اور پاکستان و پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی اس موقع پر پولیس، لیویز اور ایف سی کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے دالبندین میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ضلع کونسل چاغی کے رکن حاجی غلام حیدر محمدحسنی جبکہ گردی جنگل میں ریلی کی قیادت سردار محمود جان آنشینی نے کی ریلیوں میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شریک ہوئے جنہوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔