ترک صدر کا قطر کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

منگل 14 اگست 2018 14:24

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ سے گفتگوکی۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اورعلاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر اردوغان اور قطر کے بادشاہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے پر بھی تاکید کی۔ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں ترکی اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :