امریکی صدر نے ایف بی آئی اور وزارت قانون پر اپنے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا ہے

منگل 14 اگست 2018 14:24

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) امریکی صدر نے ایف بی آئی اور وزارت قانون پر اپنے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی اور وزارت قانون نے انہیں صدر بننے سے روکنے کا پلان بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو دھاندلی ہلیری کلنٹن نے کی ہے اگر کسی اور نے کی ہوتی تو آج وہ جیل کی ہوا کھا رہا ہوتا۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی 2016کے انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور ڈیموکریٹک پارٹی پر دھاندلیوں اور انتخابات میں ان کی کامیابی کو روکنے کی کوششوں کا الزام عائد کرچکے ہیں۔