امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات

منگل 14 اگست 2018 14:24

امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات میں کم سے کم30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تہتر واقعات پیش آئے جن میں30افراد ہلاک اور 57 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ فائرنگ کے زیادہ واقعات پنسلوانیا ، ویرجینیا ، ویسکانسین ، اور کیلی فورنیا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں عام لوگوں کے پاس 270 ملین سے 3 سو ملین تک ہتھیار موجود ہیں یعنی اوسطا ہر امریکی شہری کے پاس 1 ہتھیار موجود ہے ۔ امریکا میں انسانی حقوق اور شہری حقوق کی تنظیموں کے بار بار کے مطالبے کے بعد بھی کہ عام لوگوں کے ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی کا قانون پاس کیا جائے امریکی کانگریس اس سلسلے میں ابھی تک کوئی قانون پاس نہیں کرسکی ہی- ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس پر اسلحہ لابی کا گہرا اثر و رسوخ ہے - خود امریکی صدر ٹرمپ بھی اسلحہ لابی کے حامیوں میں سے ہیں ۔