ڈپٹی کمشنرآفس کوٹلی کے احاطہ میں71ویں یوم آزادی پاکستان کی تقریب کاانعقاد کیاگیا

8:58منٹ پرسائرن بجاکر02منٹ کی خاموشی سے کیاگیا‘دومنٹ کی خاموشی کے بعدڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 14:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنرآفس کوٹلی کے احاطہ میں71ویں یوم آزادی پاکستان کی تقریب کاآغاز8:58منٹ پرسائرن بجاکر02منٹ کی خاموشی سے کیاگیا۔دومنٹ کی خاموشی کے بعدڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ،وکلاء،سول سوسائٹی،انجمن تاجران،میڈیانمائندگان بھی موجودتھے۔اس موقع پرپولیس کے چاق وچوبند دستے نے دلامی بھی دی۔

بعدازاںیوم آزادی یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج میںمنعقدہوئی۔

(جاری ہے)

جس میںیوم آزادی پاکستان کاکیک بھی کاٹاگیا۔ تقریب میںمختلف سکولز وکالجزکے طلباء وطالبات نے قومی وملی ترانے اورٹیبلیو پیش کئے۔طلباء وطالبات کے مابین تقاریری مقابلہ جات بھی ہوئے۔پوزیشنیںحاصل کرنے والے طلباء وطالبات میںانعامات بھی تقسیم کئے گئے۔پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پرپاکستان کے استحکام،ترقی وخوشحالی،امن،اداروںکی مضبوطی،تحریک آزادی کی کامیابی،تحریک آزادی کی جدوجہدمیں قربانیاںدینے والے شہداء،دہشت گردی کی جنگ میںشہیدہونے والے پاک فوج کے جوانوںاوراتفاق واتحادکے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :