فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا پوسٹر جاری

منگل 14 اگست 2018 14:27

فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) بالی وڈ کی نئی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے اوراس کے عنوان میں لکھا ہے کہ کوئی پہاڑ اتنا اونچا نہیں اورپیار کے لئے کوئی سفر طویل نہیں ہوتا،مداحوں کے لئے ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا دوسرا پوسٹر۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا بھارتی پرچم کو تھامے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم 2007ء میں ریلیز ہونے والی نمستے لندن کا سیکوئل جس میںارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔مذکورہ فلم 19 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :