ہمیں وطن عزیز کو دشمن عناصر سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘رانا محمد اقبال
ہمیں اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے‘اسپیکر پنجاب اسمبلی
منگل 14 اگست 2018 15:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سپیکر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
پنجاب اسمبلی کے سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر، سیکرٹری محمد خاں بھٹی ، DGپارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور اسمبلی کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ بعدازاں سپیکر نے کیفے ٹیریامیں اسمبلی سٹاف سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آبائو اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو اتفاق و اتحاد کی قوت سے روکنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںدشمن کو شکست ہوئی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ وطن عزیز نظریاتی بنیادوں پر معرض وجود میں آیا ۔ آج کے دن ہمیں اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں ، زندہ قومیں اپنی فتح کے یاد گار لمحات بے حد پر جوش طریقے سے مناتی ہیں ۔ بطور پاکستانی ہمیں اپنا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانا چاہیے۔ اس کے لیے ہمیں بھائی چارے کی فضاء قائم کرناہوگی۔ آج پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کے مطابق بھرپور محنت کرنی ہو گی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان عزت ووقار کی علامت بن سکے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں ملت کا ہر فرد کردار ادا کرے۔ تقریب کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.