سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں دنگل کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 15:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منیر شہید کالونی قصور میں دنگل کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خاں ‘ڈی او انفارمیشن چوہدری عبدالواحد ‘جنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن ‘کامن ویلتھ چمپئن انعام پہلوان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دنگل میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے 100سے زائد پہلوانوں میں جوڑ ہوااور فتح یاب ہونیوالے پہلوانوں کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نقد انعامات دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :