یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ،ملک بھر میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا
دن کا آغاز ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا ، وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی ملک بھر میںصبح 8بجکر 58منٹ پر سائرن بجائے گئے ، قوم نے یک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا،مزار قائد اور علامہ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی سرکاری و نجی عمارتوں پر پرچم کشائی کی پروقار تقریبات کا انعقاد ،کیک کاٹے گئے ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
منگل 14 اگست 2018 15:10
(جاری ہے)
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی۔
تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، غیر ملکی سفرا ء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈوروقار محمد تھے۔ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نامزد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پی پی اراکین کے ہمراہ مزار قائد پہنچے۔ ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نے بھی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی اور دیگر نے بھی مزار قائد پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔جہاں پاکستان رینجرز کی جگہ بری فوج کے جوانوں نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری، مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ جشن آزادی منانے کے لیے سرکاری سکولوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوزپیش کئے۔سرکاری و نجی عمارتوں پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریبات منعقد کی گئیں جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ اس موقع پر کیک کاٹے گئے ۔یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.