Live Updates

کپل دیو نے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی

عمران خان کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا مشکور ہوں ،ذاتی نوعیت کے کاموں کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکوں ‘ گفتگو

منگل 14 اگست 2018 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی ۔بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

کپل دیو نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا مشکور ہوں لیکن کچھ ذاتی نوعیت کے کاموں کی وجہ سے ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔سنیل گواسکر پہلے ہی کمنٹری مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ کپل دیو نے ابتدا میں کہا تھا کہ اگر انہیں مدعو کیا گیا تو وہ ضرور شرکت کریں گے تاہم اب ان کی جانب سے معذرت سامنے آئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات