نظریاتی مملکت میں اسلام کاقیام ہماری منزل ہے،شمس الرحمن سواتی

لاکھوں مائوں ،بہنوں کی قربانیوں کا مقصدسیکولرنہیں اسلامی پاکستان تھا،گوجرخان ،راولپنڈی ،واہ میں جماعت اسلامی کی تقریبات سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی ہدایت پرملک بھرکی طرح جماعت اسلامی نے ضلع راولپنڈی میں بھی یوم آزادی پاکستان14اگست انتہائی شاندار اندازاورعزم نوکے طورپرمنایا ،گوجرخان ،واہ کینٹ اورراولپنڈی میں پرجوش روایتی تقریبات کاانعقاد کیا گیا ۔راولپنڈی میں مرکزی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقدکی گئی جس میں امیرضلع شمس الرحمن سواتی مہمان خصوصی تھے۔

جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، ضلعی رہنما وسابق امیدوارپی پی13محمد تاج عباسی ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرسردارتفہیم اعظم ،امیرزون پی پی13ملک محمدالیاس سمیت دیگرقائدین بھی اس موقع پر شریک ہوئے ۔ واہ کینٹ کی تقریب میں امیرزون وسابق امیدوارپی پی 20محمدوقاص خان سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

گوجرخان میںیوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ بڑے سیمینارکے مہمان خصوصی نائب امیرضلع راجہ محمدجوادتھے جبکہ اس موقع پرامرائے زون زاہدحسین قریشی ،چوہدری عابد،راجہ محمدعمیرسمیت جے آئی یوتھ کی قیادت شریک ہوئی۔

شمس الرحمن سواتی نے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی 14اگست ہمیں ایک نیا جذبہ و حوصلہ دیتا ہے اورہم ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان کے قیام کے مقصد کے حوالے سے ازسرنوصف بندی کرتے ہیں لاکھوں مائوں بہنوں کی عصمتوں اوراپنے جوان قربان کرنے کا مقصد ایک اسلامی نظریاتی مملکت کاقیام تھا قائداعظم ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جوایک اسلامی تجربہ گاہ بنتی لیکن بدقسمتی سے ان کی رحلت کے بعد 70برس سے پاکستان پر لادین حکمران قابض ہیں جنھو ں نے قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کیا جس کے باعث رسوائی ہمارامقدربن چکی ہے،ہم پاکستان کے ہرذرے کومسجد کی مانند پاک اورقابل احترام سمجھتے ہیں لسانی وعلاقائی تعصبا ت سے پاک ہم ہرپاکستانی کوجسدواحدکرنے کی کوشش کررہے ہیںقوم دشمن کی سازشوں کوناکام بنااپنی صفوں میں اتحادپیداکرے ۔

انھوں نے کہاکہ ہم مایوس نہیں ہیں آئین پاکستان پرعملدرآمد کے ذریعے اسلامی پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ کارکن کا وقتی ناکامی سے مایوس ہونافطری ہے لیکن ہمار اکارکن جانتا ہے کہ و ہ دنیا کے حصول کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا اوراللہ کی زمین پرنظام مصطفیؐ کے قیام کیلئے جدوجہدکررہا ہے، تنظیم میں احتساب کا مربوط نظام موجود ہے کمی وکوتاہی کی نشاندہی کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مرکزی مجلس شوریٰ کی پالیسی کی روشنی میںپلاننگ کریں گے ۔