Live Updates

بھارت ،کرپشن اور دہشت گردی کے راستے میں پاک فوج سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،سردار عتیق احمد

کشمیری اپنے تحفظ کیلئے پاک فوج کی جانب دیکھتے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پاکستان کا یوم آزادی نہ منانے کا اعلان ، شہباز شریف کی حمایت باعث افسوس اور قابل مذمت ہے ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 14 اگست 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ ہندوستان ،کرپشن اور دہشت گردی کے راستے میں پاک فوج سب سے بڑی رکاوٹ ہے کشمیری عوام اپنے تحفظ کیلئے پاک فوج کی جانب دیکھتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاکستان کا یوم آزادی نہ منانے کا اعلان اور میاں شہباز شریف کی حمایت باعث افسوس اور قابل مذمت ہے ،عمران خان کی جانب سے کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنانے اور ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینے پر ان کا شکر گزار ہیں عمران خان کے ساتھ ہیں اور اچھے اقدام کی حمایت کریں کے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام دارلحکومت میں جشن آزادی کے حوالہ سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں سابق وزیر مرتضی گیلانی ‘سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید‘سابق ٹکٹ ہولڈرمیرعتیق الرحمان‘شیخ مقصود‘سمیعہ ساجد‘انصر پیرزادہ‘خواجہ محمد شفیق‘سجاد عباسی‘راجہ بشیر خان ‘راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ‘کوثرین پروین‘شوکت عباسی‘جہانداد عباسی‘راجہ جابر خان‘سجاد سلہر‘راجہ محسن مجید‘میر رضوان الرحمان‘قذافی الطاف‘خواجہ نعمان عزیز ‘احسن عباسی‘مبشر جہانداد‘شیراز خالد‘قاردی صادق‘یاسر عباسی‘چوہدری سلطان‘انیس عباسی‘سجاد قریشی‘وقاص گیلانی‘عثمان میر‘راجہ ولید عبداللہ‘اعزاز راجہ‘ابرارشاہ‘ابرار شیخ‘نواب خان‘طاہر مغل‘زعفران عباسی‘حماد عباسی‘راجہ سجیل خان‘خواجہ حنان و دیگر کارکنوںنے شرکت کی ریلی سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم سردار اعتیق احمد خان نے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑنے ہونے کا دعوہ کرنے والے پارلیمنٹ میں حلف لے رہے تھے اور انکا نام نہاد لیڈر مجرموں کی طرح عدالت میں پیش ہو رہا تھا ڈی سی اور ایس پی کے زور پر حکومت کرنے والوں نے انجام دیکھ لیا اگر ان کے ساتھ قائد اعظم کی مسلم لیگ کے کاارکن ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتا یہ ملک کشمیریوں افغانیوں بہایوں کی پناہ گاہ ہے جنوبی ایشیاء میں پاکستان امن کی ضمانت ہے سردار عتیق احمد خان نے اپنی تقریر میں خاص طورپر سید غلام حسین شاہ کاظمی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا نام تجویز کیا ان کا تعلق کشمیر سے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات