قائداعظم محمد علی جناح نے ہمارے لیے آج کے دن ایک آزاد ملک بنایا یہ ملک ہمارا ہے اور اسی دن ہمیں اپنی ایک پہچان ملی کیشنل ٹریننگ سنٹر ڈیرہ مراد جمالی میں جشن آذادی کی پروقار تقریب سے پرنسپل عبدالاحدخان

منگل 14 اگست 2018 15:40

ْ کوئٹہ 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ڈیرہ مراد جمالی میں جشن آذادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تفصیلات کی مطابق سیکٹر یری لیبرمین پاور بلوچستان پسند خان بلیدی ڈائریکٹرلیبرمین پاور بلوچستان تاج محمدبلوچ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے ا حکامات پر پرنسپل عبدالاحدخان کھوسہ کی زیرصدرات 14اگست جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقدہوئی تقریب کے دوران 14اگست جشن آز ادی کے موقع پر پندرہ پائونڈ کا کیک بھی کاٹاگیا دفترکو پاکستانی پرچموں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایاگیا جشن آز ادی تقریب سے پرنسپل عبدالاحدخان ودیگرنے یوم آ زادی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمارے لیے آج کے دن ایک آزاد ملک بنایا یہ ملک ہمارا ہے اور اسی دن ہمیں اپنی ایک پہچان ملی ، جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملکر پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ پر ہم مسلمانوں کو ملا ہے اور اسکی بقاء کیلئے ہم اپنی جان مال سب قربان کرنے کو تیار ہیںاور آخرمیں ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کیاگیا ۔