جشن آزادی کے ثمرات محروم طبقات تک پہنچانا ہمارا کلیدی مشن ہے، پاکستان کی دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا شعار ہے ، نے پسماندہ علاقوں میں ہمارے شروع کردہ میڈیکل کیمپوں سے غریب اور نادار لو گوں کو فائدہ پہنچتا ہے

اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کے صدرظفر علی رانجھا کا پمز کے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کے صدر ممتاز سماجی سائنسدان ظفر علی رانجھا نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے ثمرات محروم طبقات تک پہنچانا ہمارا کلیدی مشن ہے، پاکستان کی دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا شعار ہے اور ہم نے پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ سمیت دیگر منصوبے شروع کر ررکھے ہیں جس سے غریب اور نادار لو گوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو31 ویں یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں پمز کے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ساتھ جشن آزادی کی خصوصی تقریب کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل مہمان خضوصی تھے۔ ظفر علی رانجھا نے کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل نے پوری دنیا میں خدمات کا دائرہ چلا رکھا ہے اور ہم اقوام متحدہ کی صف اول کی تصدیق شدہ تنظیم ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا شعار ہے اور ہم پسماندہ نظر انداز علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور دیگر ایسے منصوبے سرانجام دیتے ہیں جس سے غریب اور نادار لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے ثمرات محروم طبقات تک پہنچانا ہمارا کلیدی مشن ہے اور سماجی اور رفاعی شعبوں میں لائنز کلب انٹرنیشنل نے پوری دنیا میں خدمات کا دائرہ کار وسیع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی ضرور ت ہے اور اب نئی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سہ روزہ پروگرام کے تحت انجنڈے کو مکمل کرے۔ پروگرام کے دیگر مقررین میں نرجس زیدی، فاطمہ خان، ڈاکٹر جمیل، اصغر بھٹی، سبطین لودھی اور چلڈرن سپیشلٹس ڈاکٹر ملازم حسین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

مقررین نے تجدید عہد کرتے ہوئے کہاکہ ہم نئی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے اپنے حصے کی شمع کو فروزاں رکھیںگے اور ملک میں پانی کی قلت اور شجرکاری کے منصوبے پر خصوصی توجہ دیںگے اور ان تمام عوامل میں جہاں عوام کی شرکت ضروری ہے انہیں شامل کیا جائے تاکہ ملک پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔ اس موقع پر ملی نغمے، گیت اور سوالات کے جوابات پیش کئے گئے اور بچوں نے شاندار پرفارمنس بھی پیش کیا۔ بعد ازاں اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب کے عہدیدار نے چلڈرن ہسپتال کے وارڈز میں سویٹ ، تحفے، جھنڈے اور بیجز بھی تقسیم کئے۔