گوگل بھی پاکستانیوں کے جشن آزادی میں شریک

اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا

منگل 14 اگست 2018 15:50

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) معروف سرچ انجن گوگل بھی اس جشن میں شریک ہوا اور اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا۔گوگل کے مرکزی صفحے پر موجود ڈوڈل پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستان کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ گوگل نے پاکستان کے کسی تہوار کے موقع پر ڈوڈل بنایا ہو، گزشتہ برس بھی گوگل نے یوم آزادی پاکستان پر ایک خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔جبکہ 2016 میں بھی گوگل نے یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورت ڈوڈل پاکستان کے نام کیا تھا۔