Live Updates

عمران خان کیساتھ مل کر تعلیم کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے ‘عمران اسماعیل

منگل 14 اگست 2018 15:50

عمران خان کیساتھ مل کر تعلیم کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے ‘عمران اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تعلیم پرکام کرنے کا خواہش مند ہوں‘ایک سیٹ جیتنے کے بعد لوگوں نے ہمارا مذاق اڑایا تھاکہ عمران خان کب وزیراعظم بنے گے‘خواب دیکھنا اچھی عادت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواب دیکھنا اچھی بات ہے ،ہم نے نئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا،جب ہم نے ایک سیٹ جیتی تو لوگوں نے ہمارا مذاق اڑایا تھا،مگر ہمارے حوصلے بلند تھے اور ہم کامیاب ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی لمحات ہیں،2018میں عمران خان نئے پاکستان کا آغاز کر رہے ہیں،میری خواہش ہے کہ عمران خان کیساتھ مل کر تعلیم کیلئے کام کروں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات