افغانستان ، طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ ، 10 فوجی ہلاک، 15 زخمی ، درجنوں یرغمال

منگل 14 اگست 2018 15:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) افغانستان میں طالبان نے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک ، پندرہ زخمی اور درجنوں کو یرغمال بنا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع گھورماچ میں طالبان کے ایک گروپ نے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ جھڑپوں میں دس فوجی ہلاک ، پندرہ زخمی ہو گئے جبکہ چالیس فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بنا لیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک فریقین کے درمیان لڑائی جاری تھی ۔ ۔