قوم یوم آزادی مبارک ، ملک کو ترقی پسند اور فلاحی ریاست بنا ئیں گے،آصف علی زرداری

تمام شہریوں کو خوف کے حصار سے نکال کر برابری کے حقوق دینے ہونگے،سابق صدر

منگل 14 اگست 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کو جمہوری ترقی پسند اور فلاحی ریاست بنائی گی قوم کو خوف کے حصار سے نکالنا ہوگا ان خیالات کا اظہار آصف علی زرداری نے جشن آزدی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو خوف کے حصار سے نکالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کو فلاحی ریاست کے ساتھ ساتھ جمہوری ترقی پسند بنائیں گے ملک میں تمام شہریوں کیلئے برابرکے حقوق چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :