صوابی‘سی ٹی ڈی کی کاروائی ‘پرویز مشرف حملے کا مرکزی ملزم مارا گیا

شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ‘کاروائی حساس اداروں کی اطلاع پر کی گئی‘حکام

منگل 14 اگست 2018 15:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے صوابی میں کاروائی کی‘جس کے نتیجے میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے اور لاہور میں بم دھماکے کا مرکزی ملزم انوار الحق مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہکار زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد ہشتگردی نے حساس اداروں کی اطلاع پر صوابی کے علاقے میں کاروائی کی،جس کے نتیجے میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے اور لاہور بم دھماکوں میں ملوث مرکزی ملزم انوار الحق مارا گیا،سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی زخمی ہو گیا،جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہستپال منتقل کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم انوار الحق دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ملزم انوار الحق کامارا جانا محکمہ انسداد دہشتگرد حکام کی قابل ستائش کاروائی سمجھا جا رہا ہے۔