پاک امریکہ بزنس کانفرنس منسوخ ،آئندہ ماہ ہو گی

منگل 14 اگست 2018 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور پاک امریکا بزنس فورم کے اشتراک سے پہلی پاک امریکہ بزنس کانفرنس ستمبر میں منعقد ہو گی ۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان نے اے پی پی کو بتایاکہ غیر ملکی تجارتی روابط کے فروغ اور تجارتی مواقع سے آگہی کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اپنی نوعیت کی پہلی ’’ پاک امریکہ بزنس کانفرنس ‘‘ کا انعقاد رواں ماہ میں ہونا تھا تاھم چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر یہ کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے اور اب یہ کانفرنس ستمبر میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کے لیے پاک امریکا بزنس فورم ڈالاس نے خصوصی تعاون بھی کیا ہے ۔ پہلی ’’ پہلی پاک امریکہ بزنس کانفرنس ‘‘ کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی سطح پر نمائشوں کا انعقاد بھی کرواتا ہے جبکہ بیرون ملک پاکستانی تاجروں کے لیے تجارتی مواقع کی مکمل رسائی کے لیے بزنس کانفرنسز انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں اور اسی کے پیش نظر بزنس کانفرنسز کے انعقاد کا تسلسل بھی شروع کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :