برسات میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

منگل 14 اگست 2018 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین نے کہا ہے کہ موسم برسات کے دوران نمی اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جانور دبائو کا شکار ہوتے ہیں اور اسی دوران بہت سے خطر ناک جراثیم کے حملے آورہو کر جانوروں کو گلہ گھوٹو اور منہ کھر جیسی بیماریوں ہلاک ہوسکتی ہے جس سے جانوروں کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلہ گھوٹو اور منہ کھر جیسی متعد د بیماریوں سے بچائو کے لیے جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن فارمز اور مویشی پال حضرات کے جانوروں کو ابھی تک حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جاسکے وہ مویشی پال حضرات اپنے قریبی ویٹنری ہسپتال سے مزید رہنمائی اور سہولیات حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :