امریکا کے دفاعی بل برائے مالی سال 2019 کے خلاف چینی وزارت خارجہ کا احتجاج

منگل 14 اگست 2018 16:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے پیش کردہ دفاعی بل برائے مالی سال 2019 پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس بل میں چین کے حوالے سے منفی دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں چین کے خلاف حکمت عملی بنانے اور تائیوان کو دفاعی حوالے سے مضبوط کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے چین کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے چین کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس دفاعی بل پر دستخط کیے ہیں۔

چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرتے ہوئے چین کے خلاف دفعات پر عمل درآمد سے باز رہے کیونکہ اس صورت حال سے چین اور امریکہ کے تعلقات اور اہم شعبو ں میں جاری تعاون کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔