Live Updates

پاکستان کے یوم آزادی پر ایران میں مبارکباد کی سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے

متعدد سائن بورڈز پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائد اعظم کی تصویریں واضح ہیں ،ْرپورٹ

منگل 14 اگست 2018 16:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 72 واں یوم آزادی کے مواقع پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اورعوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو تہران میں سائن بورڈ ویزاں کرکے منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایران کے سب سے برے شہر تہران کے مرکز میں متعدد سائن بورڈ آویزاں کیے گئے جن پر پاکستان کے تمام صوبوں کی تصویروں کے ساتھ مبارک باد کے پیغامات تحریر ہیں۔

متعدد سائن بورڈز پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائد اعظم کی تصویریں واضح ہیں ،ْشہر کی تمام بڑی شاہرواں پر ایسے سینکڑوں سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی یوم آزادی پر کسی ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر اظہار تشکر کیا گیا ،ْبینرز میں پاکستان کی تاریخی عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی جانب سے پاکستان کی یوم آزادی پر منفرد انداز کو دونوں ممالک کے مابین بہتر دوستانہ تعلقات کے زمرے میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد اپنے خطاب میں ایران کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات