نوازشریف اور شہباز شریف کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

منگل 14 اگست 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) تاحیات قائد ،ْ (ن)کے صدر اور اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کیلئے نامزد امیدوار شہباز شریف نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کیلئے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن میں اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی جانب سے بھی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔