بلاول بھٹو زر داری کی جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

منگل 14 اگست 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ملک کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی کے جشن میں تمام پاکستانیوں کے ساتھ شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی، امن، مساوات کا راستہ کافی طویل ہے تاہم ابھی ہم سب کو مل کر اس جشن کو منانا چاہیے۔