نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں یوم آزادی پاکستان منانے کے موقع پرشجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگا ئے گئے

منگل 14 اگست 2018 16:20

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں 71واں یوم آزادی پاکستان منانے کے موقع پرشجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگا ئے گئے۔جشن آزادی کے سلسلہ میں ممبران این پی سی کی کثیر تعدا د سمیت بچوں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری نے کہا کہ 14اگست ہماری صدیوں کی آرزووں اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے اس مملکت خداد پاکستان کو باوقار بنانے کے لئے اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ اپنی اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کیلئے یک جان ہوکر بانیان پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اندھیروں کا خاتمہ کریں۔

پاکستان لاکھوں لوگوں کی قربانیوںا ور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے جس کی تعبیر جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی کا پرچم بلند رکھنے میں ملک وقوم کی بہتر ی کا تسلسل جاری رکھا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے اس تاریخی دن پر ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ملک وقوم کے مستقبل کو سرفہرست رکھنا اور اس کی سلامتی وبقاکو بنیادی نقطہ بنانا ہے۔سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے کہاکہ آج جو ہم آزادی کی نعمت سے سرفراز ہیں اسکے پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اور لازوال داستانیں رقم ہیں اورہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم آزاد قوموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :