قائد نواز شریف کے بغیر یوم آزادی کے رنگ پھیکے ہیں،علی اکبر گجر

اپوزیشن میں بیٹھ کر انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کو بے نقاب کریں گے،صدر مسلم لیگ(ن)کراچی ڈویژن

منگل 14 اگست 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نی پاستان کے 71 ویں یوم آزادی پر قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کے بغیر یوم آزادی کے رنگ پھیکے ہیں․ دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت کے بانی میاں محمد نواز شریف کا قوم کے ساتھ مل کر یوم آزادی منانا ہی آزادی کے حقیقی رنگوں کا عکاس ہوگا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے قائد کی آزادی کے لئے عدالتوں سمیت ہر جمہوری اور آئینی راستہ اختیار کرے گی․ پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی اسمبلی کو بہت جلد حقیقی مینڈیٹ حاصل کرنے والے نمائندے چلائیں گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی بجائے پولیو زدہ جمہوریت کا مکمل علاج کروانے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں․ پولیو زدہ جمہوریت کی صحتیابی تک جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی․اپوزیشن میں بیٹھ کر انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کو بے نقاب کریں گی․ میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کو متحرک رکھنے کے لئے بہت جلد کارکنوں کے درمیان ہونگی․ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کی بیساکھیاں توڑ کر حقیقی اسمبلیاں بنائیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے نئی اسمبلیوں کی آئینی و قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ چار حلقوں میں دھاندلی کا الزام لگا کر پوری اسمبلی پر لعنت بھیجنے والوں دھاندلی میں لپٹی اسمبلی کو کیا نام دیں گی اور کس منہ سے اس اسمبلی میں جارہے ہیں جہاں ہر جماعت انتخابی عمل اور نتائج کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہی․ ․ ملک میں حقیقی جمہوریت کا راستہ روکنے کے لئے مصنوعی جمہوریت کو بیساکھیوں کی قوت سے اسمبلیوں تک لانے کا عمل ملک کی جمہوری قوتوں نے قبول نہیں کیا اس لئے پاکستان کی تمام بڑی جماعتیں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے ا یک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے بہت جلد عوام کی قوت سے بھرپور تحریک کا آغاز ہوگا․پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک میں حقیقی جمہوریت اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے کسی جدوجہد سے دریغ نہیں کرے گی․ میاں محمد نواز شریف عدالتی معاملات سے بہت جلد سرخرو ہونگے اور ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو حکمرانی کے منصب پر فائز کرنے میں کامیاب ہونگی․