Live Updates

کے ایم سی جشن آزادی کلچراینڈ اسپورٹس فیسٹیول 2018

آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں جونئیر بوائزمیں وائض الرحمن اور سینئر بوائزمیں عمران خان رندنے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا

منگل 14 اگست 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) آرم ریسلنگ چیمپئن شپ جونئیر بوائز میں وائض الرحمن اور سینئر بوائزمیں عمران خان رندنے اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے انعامات تقسیم کئے۔کے ایم سی جشن آزادی کلچراینڈاسپورٹس ریسلنگ بوائز چیمپئن شپ میں 65آرم ریسلر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کے ایم سی کلچراینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے ۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیرروڈ، کراچی میں ہوا۔ چیمپئن شپ کے افتاح کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کے ایم سی جمیل احمد نے ربن کاٹ کرکیا اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ساتھ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کھیل اور ثقافت کمیٹی کے چیئرمین اعجاز احمد خان ، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشیداحمد شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچراینڈ اسپورٹس جمیل احمد ، ندیم خان، ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید خان، وسیم علوی، رائوف بٹ، ایس ایم ناصر علی، اور سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے ۔40کلوگرام ویٹ کٹگری اویس نے حسن علی کو ہرا دیا۔

45کلوگرام ویٹ کٹگری عمیر نے وقاص احمد کو زیر کردیا۔ 50کلوگرام ویٹ کٹگری عبید نے محمد وقار کو ہرا دیا۔ 55کلوگرام ویٹ کٹگری محمد مبین نے حماد احمدکو زیر کردیا۔60کلوگرام ویٹ کٹگری رضا علی نے افتخار احمدکو مات دے دی۔ 65کلوگرام ویٹ کٹگری وائض الرحمن نے عبید الرحمن کو ہرا دیا۔ 70کلوگرام ویٹ کٹگری کلیم اعوان نے محمد عثمان کو زیر کردیا۔ 75کلوگرام ویٹ کٹگری سرفراز احمد نے عبدالصمدکو مات دے دی ۔

80کلوگرام ویٹ کٹگری عمران خان رندنے محمد عبید کو زیر کردیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کئے۔ اس چیمپئن شپ میں سینئر اسپورٹس جنرنلسٹ ، زین العابدین ، عمر شاہین دراز، شاہد انصاری ، علی یاور عباس ، ارشد وہاب اور جاوید اقبال بھی موجود تھے ۔ سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری کاشف احمدفاروقی نے تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ آپ سب کی آمد سے اس چیمپئن شپ کو چار چاند لگ گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات