Live Updates

ہماری حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو تبدیل کریگی

ترمیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات دیئے جائینگے، جہانگیر ترین

منگل 14 اگست 2018 16:30

ہماری حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو تبدیل کریگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو تبدیل کر دے گی اور اس ترمیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور ہماری صوبائی حکومت اپنے اتحادیوں ، بالخصوص مسلم لیگ (ق) کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کرے گی۔ہماری اتحادی حکومت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو تبدیل کر دے گی اور اس ترمیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات