�اں یوم آزادی، زرداری ہائوس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد،آصف زردای، بلاو ل بھٹو، آصفہ بھٹو نے قومی پرچم لہرایا

منگل 14 اگست 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) 71ویں یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پرزرداری ہاوس اسلام آبادمیں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق زرداری ہائو س اسلام آباد میں 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے قومی پرچم لہرایا۔پرچم کشائی کی تقریب میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اوردیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی اورجمہوریت کے استحکام کیلئے دعا بھی مانگی گئی ۔