اداروں کی ترقی کے ذریعے ملک کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے،چیئرمین کے پی ٹی

منگل 14 اگست 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) چیئرمین کے پی ٹی رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا ہے کہ اداروں کی ترقی کے ذریعے ملک کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پر اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے ولولے اور جوش کے ساتھ جشن آزادی کے پی ٹی میں منایا گیا۔

(جاری ہے)

ہیر مین کے پی ٹی رئیر ایڈمریل جمیل اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنا کام ایمانداری، دیانتداری اور جانفشانی کے ساتھ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی کے ذریعے ملک کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔کے پی ٹی چیئرمین رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے اس موقع پر اعلی کارکردگی کے حامل افسران و ملازمین میں اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :