برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ،

ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان آبدیدہ ہوگئے کسی سیاسی جماعت کانہیں ،پاکستان کانمائندہ ہوں ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں بیٹھیں گے،پاکستانی ہائی کمشنر

منگل 14 اگست 2018 18:06

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 71ویں یوم آزاد ی کے پر مسرت موقع پربرطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان نے قومی پرچم لہرایا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقایا یا جس میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدراوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔اس موقع پر ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کانہیں بلکہ پاکستان کانمائندہ ہوں ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں بیٹھیں گے،ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے ،پاکستان کے عوام قائداعظم کاپاکستان چاہتے ہیں۔ ہائی کمشنرصاحبزادہ احمد خان تقریرکے آخرمیں شعرپڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔