جاپان میں جشن آزادی، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی

جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ رقم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیج کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے ،ْ پاکستانی سفیر

منگل 14 اگست 2018 18:06

جاپان میں جشن آزادی، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جاپان میںجشن آزادی کی اہم تقریب سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی پرچم کشائی کی۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔جاپان میں جشن آزادی تقریبات، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کی ترقی میں خدمات ادا کرنے پر زور دیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ رقم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیج کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے ،ْآپ سب جاپان میں پاکستان کے سفیر ہیں یہاں آپ اپنے کردار سے پاکستان کا نام روشن کریں اور وطن کیلئے ایک مہذب اور تعلیم یافتہ ملک کا امیج قائم کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف شاعر مشتاق قریشی نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنا کلام پیش کرکے ماحول کو گرمایا ،ْعلاوہ ازیں ایک اور اہم تقریب ٹوکیو کے وینو پارک میں منعقد ہوئی جسے پاک جاپان دوستی فیسٹیول کا نام دیا گیا اس تقریب میں صرف چار دنوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوچکے ہیں جہاں پاکتان کی ثقافت اور موسیقی کے حوالے سے پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔تقریب کے روح رواں رمضان صدیق، راشد صمد ،امجد ناکاوگا اور شاکر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں جاپان اور دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔