مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی کے آبائی قصبے میں کالج طلباء کا پاکستانی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے سڑکوں پرمارچ

منگل 14 اگست 2018 18:12

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد میں کالج کے طلباء نے کرفیو جیسی سخت پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئی پاکستان کایوم آزادی منا نے کے لیے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا تے ہوئے ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بجبہاڑہ ڈگری کالج کے طلباء نے پاکستانی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور بجبہاڑہ کے علاقے زرپورہ کی سڑکوں پر مارچ کیا جو سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا آبائی علاقہ ہے۔ طلباء بعد میں پرامن طورپر منتشر ہوئے۔